ہفتہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2026 |

روم (این این آئی)اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور برقع و حجاب پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانونی اقدام کی تیاری کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جارجیا میلونی نے اپنی جماعت برادرز آف اٹلی کی نوجوان تنظیم کے زیرِ اہتمام نیشنل یوتھ فیسٹیول فینکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ اطالوی بچے خود کو کلاس رومز میں اقلیت محسوس کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ ناقابلِ تصور ہے کہ کسی اطالوی کلاس روم میں اطالوی بچے خود کو صرف اس لیے ایک کونے میں محسوس کریں کہ وہ اقلیت بن گئے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔اطالوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اسکولوں میں برقع اور حجاب پر پابندی عائد کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی طلبہ کے والدین کے لیے بھی اطالوی زبان سیکھنا لازمی قرار دیا جائے گا، خاص طور سے ان والدین کے لیے جن کے بچوں کو اسکول کے نظام میں انضمام کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔وزیرِاعظم کے مطابق یہ مجوزہ اقدامات جلد ہی وزرا کی کونسل کے سامنے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…