جمعہ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

چھوٹے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے خوشخبری، آسان قرضوں کی سہولت

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک )حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کو بینکوں سے قرض حاصل کرنے میں درپیش مشکلات کم کرنے اور مالی وسائل تک ان کی رسائی بہتر بنانے کے لیے کمرشل بینکوں سمیت دیگر مالیاتی اداروں کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران زیادہ سے زیادہ چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ بینکاری نظام کا حصہ بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے قرضوں کی فراہمی کا دائرہ وسیع کریں۔

انہوں نے برآمدات سے وابستہ کاروباروں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں حال ہی میں شروع کیے گئے ’ایس ایم ای کنیکٹ‘ پورٹل کی کارکردگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے چھوٹے کاروباری افراد قرض کے حصول کے لیے براہ راست درخواست جمع کراسکتے ہیں اور متعلقہ بینکوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پورٹل متعارف ہونے کے ابتدائی چند دنوں کے دوران ہی ہزاروں افراد نے قرض لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پلیٹ فارم کی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے اور درخواست جمع کرانے کے مراحل کو سادہ بنایا جائے تاکہ زیادہ کاروباری افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔وزیر خزانہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے مختص قرضوں کی حد سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکوں اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان تعاون اور رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو بھی ہدایت کی کہ ایس ایم ایز کو مالی معاونت اور قرضوں کی فراہمی کے راستے میں موجود رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔حکومت کے ان اقدامات کا بنیادی مقصد چھوٹے کاروباری اداروں کو آسان شرائط پر مالی وسائل کی فراہمی ممکن بنانا، سرمایہ کاری اور ملکی برآمدات کو فروغ دینا اور مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیوں میں وسعت پیدا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…