اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔
پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مجھے ابھی لیگل نوٹس نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، جب نوٹس ملے گا تو جواب دوں گا اور بھرپور جواب دوں گا۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ 2 دن پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز خود کہہ چکی ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہے۔



















































