اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب میں گھر بیٹھے غلط ای چالان ریویو کرنے کی سہولت متعارف کروادی ہے۔
اگر آپ کو غلط ای چالان موصول ہوا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای چالان ریویو کی آن لائن سہولت فراہم کردی۔شہری https://echallan.psca.gop.pk پر لاگ اِن کرکے ریویو سیکشن میں اپنی درخواست اور متعلقہ ثبوت جمع کروا سکتے ہیں۔
جانچ پڑتال کے بعد چالان غلط ثابت ہونے کی صورت میں 24 گھنٹوں کے اندر اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔ ذمہ دار شہری بنیں اور اس سہولت سے صرف حقیقی شکایات کی صورت میں استفادہ کریں۔



















































