جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک پاکستان کے ذخائر 8ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے کتنے ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی، پاکستان کو خصوصی پالیسی کی بنیاد پر قرض کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ

2018 کے وسط سے پیدا ہونے والی مالی خرابیوں کو استحکام دینے کے لیے قرض جاری کر رہے ہیں۔دوسری جانب تجارتی خسارہ میں کمی، ادائیگیوں کے توازن ، غیر ملکی قرضوں میں کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ، گزشتہ 8ماہ کی بلند ترین پہنچ گئے۔ ٹریس مارک کے تجزیہ کار یعقوب ابوبکر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں کمی اور ادائیگیوں کے توازن کیساتھ ساتھ واجب الادا قرضوں کے حجم میں کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران پاکستان نے سکوک بانڈز کی میچورٹی پر بغیر کسی غیر ملکی امداد کے ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے معاشی استحکام کا بہتر پیغام گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں قومی معیشت میں مزید بہتری کے واضح امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے عالمی برادری میں پاکستان کی تیزی سے مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کے حوالے سے بہتر تشخص ابھرا ہے جس سے پاکستانی روپے میں مزید استحکام آئے گا اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جولائی تا نومبر 2019 کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ صرف 1.5 ارب ڈالر رہا ہے اور جون 2019 ء کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں 5.6 فیصد کی بہتری معاشی استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔ ادھر ٹاپ لائن سیکورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ پاکستانی روپے اور ملک میں سرمایہ کاری کے کلچر کے حوالے سے خوش آئندہے۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ ٹرم ٹریڑری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری رواں مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر سے بڑھی ہے جو شرح سود میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی بنیاد ثابت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…