پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

تہران ( این این آئی)ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایران کے مرکزی بینک نے کرنسی کو سہارا دینے کی غرض سے 2 ارب ڈالر تک مارکیٹ میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کے باعث شدید معاشی دبا کا سامنا کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق آزاد مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 26 لاکھ 88 ہزار ایرانی ریال میں فروخت ہوا جو ایک روز قبل 26 لاکھ 32 ہزار ریال تھا۔ ایک دوسرے کرنسی ٹریکنگ پلیٹ فارم کے مطابق ڈالر کی قیمت 26 لاکھ 95 ہزار ریال تک پہنچ گئی۔ اس طرح ایک ہی دن میں ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ریاستی بینکوں نے ریال کو سہارا دینے کے لیے 2 ارب ڈالر تک فروخت کرنا شروع کردئیے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ریال اپنی قدر کا نصف سے زیادہ حصہ کھو چکا ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی یہ ڈالر کے مقابلے میں 25 لاکھ ریال سے تجاوز کرتے ہوئے نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچا تھا۔ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کے معاون برائے زرمبادلہ امور مہدی دارابی نے ریال کی گراوٹ کی ایک وجہ امریکی حکام کی جانب سے ایرانی معیشت کے ممکنہ انہدام سے متعلق بیانات کو قرار دیا۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی معیشت کے تباہ ہونے کی پیش گوئیوں سے مارکیٹ میں دبا بڑھ رہا ہے اور دشمن ان بیانات کو ریال کی شرحِ تبادلہ پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ دارابی نے موجودہ گراوٹ کو عارضی قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…