اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پاکستان بیورو آف شماریات کے تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1364 روپے رہی، جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران یہی قیمت 1369 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے برقرار رہی، جو پچھلے ہفتے کے دوران بھی اتنی ہی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں قیمتیں کچھ یوں رہیں:
اسلام آباد میں فی بوری قیمت 1345 روپے
راولپنڈی میں 1346 روپے
گوجرانوالہ میں 1400 روپے
سیالکوٹ میں 1350 روپے
لاہور میں 1406 روپے
فیصل آباد میں 1380 روپے
سرگودھا میں 1360 روپے
ملتان میں 1378 روپے
بہاولپور میں 1407 روپے
پشاور میں 1334 روپے
بنوں میں 1300 روپے
دوسری جانب جنوبی شہروں میں قیمتیں اس طرح رہیں:
کراچی 1369 روپے
حیدرآباد 1427 روپے
سکھر 1500 روپے
لاڑکانہ 1407 روپے
کوئٹہ 1500 روپے
خضدار 1443 روپے فی بوری
ماہرین کے مطابق، قیمتوں میں یہ معمولی کمی طلب و رسد کے توازن اور تعمیراتی سرگرمیوں میں سست روی کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔















































