جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

یکم نومبرسے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے، جو یکم تا 15 نومبر کی مدت کے لیے جمعہ سے نافذ ہوگا، یہ اضافہ عالمی منڈی میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث کیا جائے گا۔ذرائع کے کے حوالے سے بتایاگیا کہ موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ایکس ڈپو قیمت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپیہ 40 پیسے روپے فی لیٹر (یعنی 0.5 فیصد) ، پیٹرول کی قیمت میں تقریباً ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،یہ اضافہ 15 نومبر تک کے لیے لاگو ہوگا۔یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 10 روپے اور 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے،اس وقت ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر ہے۔

پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں، اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کی قیمت میں تبدیلی درمیانے اور نچلے متوسط طبقے کے گھریلو بجٹ پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت اس وقت 275.42 روپے فی لیٹر ہے۔زیادہ تر ٹرانسپورٹ سیکٹر ڈیزل پر انحصار کرتا ہے اور اس کی قیمت میں اضافہ مہنگائی بڑھانے والا عنصر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بھاری گاڑیوں، ٹرینوں، زرعی مشینوں، ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں سبزیوں اور دیگر غذائی اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

ٹرانسپورٹ مالکان پہلے ہی مئی سے اگست کے دوران 27 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد اپنے کرایے بڑھا چکے ہیں اور بعد ازاں ہونے والی 13 روپے فی لیٹر کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں کی۔دوسری جانب، مٹی کے تیل (کیر وسین) اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 2 روپے 40 پیسے اور 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔یکم جون سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں 16 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا خالص اضافہ ہو چکا ہے۔اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 98 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے، رپورٹ کے مطابق اگرچہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) تمام پیٹرولیم مصنوعات پر صفر فیصد ہے، مگر حکومت پیٹرول لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی (سی ایس ایل) کے تحت ڈیزل پر 79.50 روپے اور پیٹرول و ہائی آکٹین پر 80.52 روپے فی لیٹر چارج کر رہی ہے، جس میں ڈھائی روپے فی لیٹر



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…