پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت پنجاب کا معدنیات و کان کنی کیلئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے معدنیات و کان کنی کیلئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 آجپنجاب اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی ،کان کنی ومعدنیات فورس، پولیس اسٹیشن اورعدالتوں کی تشکیل دی جائے گی۔بل کے متن کے مطابق اتھارٹی کے پاس نئے لائسنس کے اجرا ء اور معطل وختم کرنے کا اختیار ہوگا، بل کے تحت کان کنی ومعدنیات فورس تشکیل دی جائے گی۔ غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی ومعدنیات فورس کے ذمے ہوگا ۔ بل کے تحت کان کنی ومعدنیات پولیس اسٹیشن تشکیل پائیں گے، بل کے تحت کان کنی و معدنیات کے معاملات لئے سپیشل کورٹس تشکیل دئیے جائیں گے۔

کان کنی ومعدنیات فورس کاسینئرافسرڈی جی ہوگا، ڈی جی اور سینئر افسران کے علاوہ فورس کو یونیفارم پہننالازم ہوگا، فورس کے پاس گرفتار کرنے کا اختیارہوگا،بل مظوری کے بعد متعدد مسودہ قانون ختم کردئیے جائیں گے۔ سپیشل کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج ہوگا، بل کے تحت ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن تشکیل پائے گا، ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن جیولوجیکل ڈیٹا بیس تیار کرے گا، بل میں بڈنگ کے طریق کار،جرمانوں کی شقیں بھی موجود ہے۔معدنیات و کان کنی کیلئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرانے کا بل کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور قانونی یقین فراہم کرناہے، بل کا مقصدقومی و ین الاقوامی معیارات کے مطابق موثر قانونی نظام بناناہے، بل کا مقصد سائنسی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دارکان کنی کیطریقوں کوفروغ دینا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…