کراچی (این این آئی)پاکستان اور ترکی کی سرکاری کمپنیاں مل کر پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس تلاش کریں گی ،اس حوالے سے فارم آئوٹ ایگریمنٹ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے مابین ہوا۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے شیئر ہولڈرز کو خط کے ذریعے اہم پیش رفت سے آگاہ کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پی پی ایل نے ترکش پیٹرولیم کمپنی آف شور ایسٹ انڈس سی بلاک کی آپریٹرشپ فروخت کردی ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت انڈس سی بلاک میں ترکش پیٹرولیم کو 25فیصد حصہ دیا گیا ہے، پاک-ترکیہ اسٹریٹجک آف شور معاہدے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے پورا تعاون کیا۔پی پی ایل نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی، انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کا بھی 20،20فیصد حصہ ہے۔