اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے اگست کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔