دبئی (این این آئی)دبئی جہاں آئے روز عقل کو حیران کر دینے والے واقعات سائنسی ایجادات کی صورت میں دیکھنے کو ملتے ہیں اب دبئی کی انہی فضائوں میں چین کی بنائی ہوئی اڑنے والی کار نے بھی ایک نیا اضافہ کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک بڑے ہجوم نے ڈرائیور کے ہاتھوں ایک اڑنے والی کار کا عملی تجربہ دیکھا۔
اسے چین کی طرف سے تازہ ترین مفید ایجاد کے پور پر سامنے لایا گیا ہے۔ یہ خلیج کے اس امیر تر ملک میں آئندہ دنوں ٹرانسپورٹیشن کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ یہ لوگوں کے مستقبل کے سفر کی ایک علامت تھی جس نے زمین پر ایک ہیلی کاپٹر کے سے انداز میں عمودی لینڈنگ کی۔