کراچی(این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کے روز ڈالر1 پیسہ کمی کے ساتھ 281 روپے 21 پیسوں کی سطح پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالرکی اختتامی قیمت 281 روپے 22 پیسے رہی تھی۔فاریکس ڈیلرزکے مطابق کاروباری سیشن کے دوران ڈالر کی طلب اوررسد معمول کے مطابق رہی جبکہ درآمدی ادائیگیوں میں جزوی کمی سے روپیہ قدرے مستحکم دکھائی دیا۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائرمیں بہتری اوربیرونی مالی معاونت کے امکانات نے مارکیٹ میں اعتماد بحال کیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدرمیں ہلکی کمی دیکھنے میں آئی جہاں اس کی قیمت 282 روپے 50 پیسے کے قریب ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرموجودہ رجحان برقراررہا توآئندہ دنوں میں روپے کی قدرمیں مزید بہتری متوقع ہے۔