جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

گھر میں کام کرنے والی ماسیاں 3 کروڑ کا سونا لوٹ کر فرار

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں گھر میں کام کرنے والی ماسیاں 3 کروڑ کا سونا لوٹ کر فرارہوگئیں، ساتھیوں کی مدد ماں بیٹی کویرغمال بناکر لوٹ مار کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 15 میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں گھر میں کام کرنے والی دو ماسیوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے تقریبا تین کروڑ روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ تین مسلح ملزمان کام کرنے والی ماسیوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر باندھ دیا ، جس کے بعد ملزمان 79 تولہ سونا، ملکی و غیرملکی کرنسی لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد گلستان جوہر پولیس نے شک کی بنیاد پر گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق واردات کے تمام پہلوئوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔پولیس ذرائع کے مطابق واردات کی منصوبہ بندی اندرونی معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ واردات میں ملوث ہو سکتی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…