جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں کمی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کی مکمل صلاحیت حاصل ہونے، حالیہ 50کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد اپریل 2026 میں یوروبانڈز کے سرمایہ کاروں کو مزید 1.3ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا انتظام ہونے اور ترسیلات زر کی معیشت میں حصہ بتدریج بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

وزیر خزانہ کی جانب سے رواں سال 43ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی متوقع آمد، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی بڑھانے سے عالمی مالیاتی اداروں اور کمرشل بینکوں کے ساتھ فنڈز کے معاملات میں بہتری جیسے مثبت فنڈامینٹلز کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ایک موقع پر ڈالر کی قدر 23 پیسے کی کمی سے 281 روپے سات پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بہتر سپلائی اور قدر میں کمی سے استفادہ کرتے ہوئے مارکیٹ فورسز نے زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیاں بڑھادیں جسکے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…