جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کا ملٹری، جوڈیشل اور سول افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جن میں عالمی مالیاتی فنڈ نے اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ملٹری، عدلیہ اور سول بیوروکریسی کے افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایمرجنسی فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے آئی ایم ایف کی اجازت سے 389 ارب روپے مختص کیے جائیں گے اور وزیراعظم ریلیف پیکیج شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40 سے 50 ارب روپے لگایا گیا تھا، تاہم حتمی اندازہ 30 ارب روپے تک محدود رہا۔ سندھ حکومت نے نقصانات کا تخمینہ 40 ارب روپے بتایا ہے۔ اس حوالے سے بجٹ سرپلس، نقصانات کے تخمینے، ریکوری اور بحالی کے معاملات پر وفد اور صوبائی حکام کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔ پنجاب سے مذاکرات آج طے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکیج کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے، اور صوبائی حکومتیں نقصانات کا حتمی ڈیٹا آئی ایم ایف کو فراہم کریں گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کرپشن اینڈ ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم وزارت خزانہ نے رپورٹ شائع کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کو ایف بی آر اصلاحات اور سیاسی طور پر بااثر شخصیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ پاکستان کی جانب سے رپورٹ میں کچھ ترامیم کی درخواست کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، آئی ایم ایف نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو مکمل ادارہ جاتی خودمختاری دینے اور وزارت خزانہ سے ٹیکس پالیسی کو الگ کر کے ایف بی آر کے دائرہ کار سے باہر نکالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…