جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

یو اے ای کی ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں، ویزہ کی نئی اقسام متعارف

datetime 30  ستمبر‬‮  2025 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دیں، متعدد نئی ویزہ اقسام متعارف کروادیں۔آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ماہرین کیلئے متحدہ عرب امارات نے خصوصی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا جبکہ مختلف ایوئنٹس، فیسٹولز ، نمائشیں ، کانفرنسیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے نیا ایونٹ ویزہ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔کروز شپ یا تفریحی شپ سے متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔

اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو اسپانسر کے بغیر ایک سالہ رہائشی پرمٹ دیا جائے گا۔بیواوں اور طلاق یافتہ خواتین بھی اب بغیر اسپانسر رہائش حاصل کر سکیں گی، رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزہ کے لیے اسپانسر کی کم از کم آمدنی مقرر کر دی گئی ہے، دوست کو اسپانسر کرنے کے لیے کم از کم 15 ہزار درہم ماہانہ آمدنی ہونا ضروری ہے۔کاروباری افراد کے لیے بزنس ویزہ مالی ثبوت پر فراہم کیا جائے گا اس کے علاوہ بیرون ملک کمپنی رکھنے کو بزنس ویزا جاری کیا جائے گا، غیر ملکی ڈرائیورز کے ویزے صرف لائسنس یافتہ ٹرانسپورٹ کمپنی اسپانسر کر سکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…