سلام آباد (نیوز ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کم ہوکر 3 لاکھ 96ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کم ہوکر 3لاکھ 40ہزار 192 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کم ہوکر 3750 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ2 روز قبل سونے کا بھاؤ 5100 روپے اضافے سے فی تولہ 3لاکھ98 ہزار 800 روپے ہوگیا تھا۔