کراچی(این این آئی)عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کے مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 4700 روپے بڑھ کر 391000 روپے ہوگئے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 4030 روپے کے اضافے سے 335219 روپے ریکارڈ کئے گئے،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 53 روپے بڑھکر 4496 روپیکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 49 ڈالر مہنگا ہوکر 3692 ڈالر کا ہوگیا ہے۔