جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی اے آئی بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار

datetime 13  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے شاہکار گاڑی تیار کرلی گئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے اس گاڑی کا تعارف دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل انٹلیجنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار لاہور سمیت پنجاب بھر کیلئے متعارف کرائی گئی ہے۔یہ گاڑی جدید کیمروں اور سنسرز سے لیس ہے، اس کے اندر ایک فیشل ریگنائزیشن کیمرہ اور4 کیمرے باہر نصب کئے گئے ہیں۔۔

گاڑی کے اندر ٹیب فنگرز پرنٹ کے لئے بائیو میٹرک مشین بھی نصب ہے۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی ٹیسٹ کے حوالے سے متعلقہ ہدایات کے لئے آٹومیٹڈ فیچر بھی دستیاب ہوگا۔ٹیسٹ کیلئے کاونٹ ڈاون ٹائمر، ہینڈ بریک اینڈ سیٹ بیلٹ کنفگریشن بھی ہے۔ مزید برآں ایک سے زائد مرتبہ ریورس گئیر استعمال کرنے پر گاڑی امیدوار کو فیل ڈیکلئیر کردے گی۔ٹیسٹ کا رزلٹ خودکارسسٹم کے تحت آٹومیٹکلی اپڈیٹ ہوگا۔ آے آئی بیسڈ گاڑی پہلی دفعہ لاہور میں استعمال کی جائے گی اسکے بعد دیگر شہروں میں بھجوائی جائیگی۔ اے آئی بیسڈ گاڑی ٹریفک پولیس نے اپنی مددآپ کے تحت تیار کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…