پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز خرید و فروخت کو جرم قرار دے دیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے تمام نان رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو جلد مقامی نیٹ ورکس سے بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق نان رجسٹرڈ موبائل فونز کو ڈیوائس شناخت رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے رجسٹر کرانا لازمی ہے، اس کے بغیر فون استعمال کرنا، خریدنا یا بیچنا جرم تصور ہوگا۔

اتھارٹی کے مطابق ایسے فونز اکثر اسمگلنگ، مالی دھوکہ دہی اور سائبر جرائم میں استعمال ہوتے ہیں جن سے نہ صرف صارفین بلکہ ریاستی سلامتی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لئے یہ اقدام پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں ایسے اقدامات سیموبائل اسمگلنگ اور فراڈ میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی اس اقدام سے نہ صرف سائبر سکیورٹی میں بہتری آئے گی بلکہ معاشی اور سماجی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔پی ٹی اے حکام نے صارفین کو ڈیوائس شناخت رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم کے ذریعے اپنے فونز کا اسٹیٹس چیک کرنے اور بروقت رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، نان رجسٹرڈ فونز استعمال کرنے پر صارفین کو نہ صرف سروس کی معطلی بلکہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…