جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

حکومت کا بیروزگارنوجوانوں کےلیے بڑااعلان

datetime 11  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آبان (نیو ز ڈ یسک( وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے تحت نیا پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد ہنرمندی کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان گلوز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔اس پروگرام کو وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو ملکی و عالمی منڈی میں درکار جدید مہارتوں کی تربیت دی جا سکے۔

حکام کے مطابق ان کورسز میں انڈسٹری کے ماہر انسٹرکٹرز براہِ راست تربیت فراہم کریں گے۔ متعارف کرائے گئے کورسز میں CAD/CAM، کمپیوٹرائزڈ گلوز پیٹرن میکنگ، لیدر گلوز پیٹرن میکنگ اور لیدر گلوز اسٹچنگ شامل ہیں۔ یہ تمام کورسز چھ ماہ کے ہوں گے اور امیدواروں کو مفت فراہم کیے جائیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد نوجوان نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے مقامی صنعت سے براہِ راست روابط قائم کیے گئے ہیں تاکہ تربیت پانے والے افراد کو فوری روزگار میسر آ سکے۔پروگرام میں شمولیت کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت مڈل یا میٹرک جبکہ عمر کی حد 16 سے 40 سال رکھی گئی ہے۔

امیدوار اپنی درخواستیں 25 ستمبر 2025 تک آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ کلاسز کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو نہ صرف انہیں ہنر مند بنا کر معاشی طور پر مستحکم کرے گا بلکہ ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…