اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار 300 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 819 روپے اضافے سے 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 33 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 480 ڈالر فی اونس ہے۔
امریکا میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر سونےکی خریداری کا رجحان ہے اور سونےکی قیمت 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔