جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کو دنیا سے جوڑنے کے مشن میں تجارتی سطح پر این ایل سی کی تاریخی کامیابی

datetime 25  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کو دنیا سے جوڑنے کے مشن میں تجارتی سطح پر این ایل سی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور علاقائی تجارت میں نیا باب رقم کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ نے متحدہ عرب امارات سے تاجکستان تک تجارتی سامان کی پہلی کامیاب ترسیل مکمل کر لی اور کھیپ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچا دی۔ 38 ٹن آٹو موبائل اسپیئر پارٹس کی کھیپ جبل علی پورٹ سے کراچی پہنچی تھی ، جس کے بعد دبئی سے دوشنبے تک کا سفر محض 16 دنوں میں ممکن بنایا گیا۔

این ایل سی نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید لاجسٹکس نظام کے ذریعے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ خلیجی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان نئی راہداری فراہم کر رہی ہیں۔ تجارتی سامان کی ترسیل اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ نظام (ٹی آئی آر ) کے تحت کی گئی ہے ،جبکہ این ایل سی خطے میں جدید لاجسٹکس اور علاقائی رابطے کی علامت بن کر ابھرا ہے۔وسطی ایشیائی ریاستوں کو این ایل سی پاکستانی بندرگاہوں تک مختصر ترین اور محفوظ راستہ فراہم کر رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 100 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بھی پاکستان میں لائی جا رہی ہے۔ این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا اشتراک پاکستان کے بڑھتے ہوئے تجارتی کردار کی ایک تاریخی کامیابی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…