جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ مانگ لیا

datetime 25  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی) نے گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔پیرکوچیئرمین اوگرا مسرور خان نے سوئی گیس کی قیمت میں اضافے پر عوامی سماعت کی، جس دوران سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا۔دوران سماعت سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے گیس ٹرانسپورٹیشن کی مد میں اضافہ مانگا تاہم انڈسٹریل صارفین نے قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کی مخالفت کی اور صارفین کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر سخت تنقید کی گئی۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہاکہ صارفین کو ریلیف دیں گے، صارفین کو ریلیف دینے کے لیے سوئی گیس کمپنیوں کے بینچ مارک کو سخت کیا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی 57 ارب روپے کی کٹوتی کی۔مسرور خان نے کہاکہ مجموعی طور پر 141 ارب روپے کی ریونیو ریکوائرمنٹ مسترد کیں، گیس کی قیمتیں قابو میں رکھنے کے اقدامات کر رہے ہیں، دونوں گیس کمپنیوں (سوئی سدرن اور سوئی ناردرن) کے مالی خسارے کو بھی دیکھنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…