منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعات

datetime 22  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے ہولناک واقعات پیش آئے، جن میں 2 مختلف مقامات پر کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق، جمعرات کے روز ضلع میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے دو علیحدہ واقعات رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

علاقے میں بارش کا سلسلہ تیسرے دن بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث شہری و دیہی علاقے شدید متاثر ہیں۔ مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور کئی گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔شہری علاقوں میں اسماعیل شاہ کالونی، ایوب نگر، مہاجر کالونی اور ہیرآباد سمیت کئی محلوں میں پانی جمع ہے، جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دیہی علاقوں میں بھی صورتحال نہایت تشویش ناک ہے۔

یونین کونسل ترک علی مری، سندھڑی، گوٹھ پیر بخش، نواب نور احمد گوٹھ، کولہی گوٹھ اور قریبی دیہات میں کچے مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں، اور متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔شہر کے مختلف حصوں میں بارش کے باعث درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے عوام اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے آمد و رفت، کاروبار اور روزمرہ زندگی کے معمولات بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، اور بجلی کی بندش کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…