جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے کا آغاز، رجسٹریشن شروع کردی گئی

datetime 22  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے خواتین کو محفوظ اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کے مطابق اس اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور خواتین اپنی درخواستیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.wwbsindh.gov.pk پر جمع کرا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست دہندگان آن لائن ریکارڈ بھی چیک کر سکیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگی جس میں کسی قسم کی انسانی مداخلت ممکن نہیں۔

اس منصوبے کے لیے 20 سے 45 سال کی عمر کی صنعتی شعبے میں کام کرنے والی خواتین درخواست دینے کی اہل ہوں گی جبکہ اقلیتی برادری کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔شرائط کے مطابق موٹر سائیکل کم از کم سات سال تک رکھنا لازمی ہوگا اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی۔وزیر محنت نے مزید کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا بڑا حصہ ہیں اور ان کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ اس اسکیم کا مقصد خواتین کے سفر کو محفوظ بنانا، اخراجات میں کمی لانا اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔اقلیتی برادری سے متعلق شاہد تھہیم نے کہا کہ پاکستان کے پرچم میں موجود سفید رنگ اقلیتوں کے مساوی حقوق کی علامت ہے اور اس منصوبے میں ان کی شمولیت ان قربانیوں کا اعتراف ہے جو انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں دی ہیں۔یہ اقدام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اور صرف سفری سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ نہیں بلکہ خواتین اور اقلیتوں کے لیے خودمختاری اور مساوات کی جانب ایک مثبت قدم ہے جس پر سندھ حکومت فخر محسوس کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…