منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غیرملکی سرمایہ کاروں کے ٹیکس مسائل کے فوری حل کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

datetime 20  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ٹیکس مسائل کے فوری حل ،ٹیکس حکام کیساتھ رابطوں میں موجود خلا کم کرنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر لیگل ان لینڈ ریونیو میر بادشا خان وزیر کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ یہ کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہوگی، جس کے سربراہ ایف بی آر کے ممبر لیگل ان لینڈ ریونیو میر بادشاہ خان وزیر ہوں۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں اوور سیز پاکستانیز چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کا نمائندہ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نمائندہ، بیرونی ممالک کی پاکستان میں بزنس ایسوسی ایشن کا نمائندہ، متعلقہ ملک کا کمرشل قونصلر یا قونصلیٹ جنرل کا نمائندہ، متعلقہ شہر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نمائندہ اور ایف بی آر سے نمائندگی کے طور پر چیف ان لینڈ ریونیو آپریشن شامل ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آر بھی جاری کردیے گئے ہیں، یہ کمیٹی فوری طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گی، کمیٹی کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاروں کو مثر ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنا، ان لینڈ ریونیو سے متعلق ٹیکس مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا اور پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی کاروباری اداروں کو ٹیکس قوانین کی تشریح، ریفنڈ کے اجرا اور ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ جیسے مسائل میں درپیش مشکلات کو دور کرنا ہے۔اس سلسلے میں کمیٹی ہر 15 روز یا کم از کم ایک ماہ میں ایک مرتبہ اجلاس منعقد کرے گی تاکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات پر بروقت پیش رفت اور ان کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…