نوشہرو فیروز (این این آئی)ضلع نوشہرو فیروز کے شہرکنڈیارو میں محکمہ تعلیم کے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن سے قسط وارکٹوتی کاحکم دیدیاگیا،ضلعی ایجوکیشن آفیسر نو شہروفیروز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 173 ملازمین اور ریٹائرڈ عملے کی تنخواہوں اورپنشن سیکٹوتی کی جائیگی،بی پی ایس 1سے 10 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے3ہزارروپے ماہانہ کٹوتی کی جائیگی،بی پی ایس11سے16تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 5 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی ہوگی۔
اس کے علاوہ بی پی ایس 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 10 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کی جائے گی،کٹوتی اْن رقوم کی واپسی کیلئے کی جارہی ہے جو ااہل خانہ نے بی آئی ایس پی سے وصول کی تھی۔ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، تعلقہ ایجوکیشن افسران اورادارہ جاتی سربراہان کوکٹوتی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔