منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ای ٹیکسی منصوبے سے متعلق بڑی پیش رفت حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 16  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کی تاریخ کے پہلے ای ٹیکسی سروس منصوبے سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ،پنجاب حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 65 لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کرلیا،لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیاگیاہے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف جاپان کے دورے سے واپس آتے الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے پورٹل کا افتتاح کریں گی،پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے لیے سات اقسام کی 40 لاکھ سے ایک کروڑ تک مالیت کی گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی۔پنجاب حکومت 20فیصد ڈائون پیمنٹ کی مد میں 5 لاکھ 85 ہزار ادا کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی کی خریداری کے بینکس 65 لاکھ تک فنانس کریں گے جبکہ زائد مالیت کی گاڑی کی خریداری پر ادائیگی کنزیومر کو کرنا ہوگی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پنجاب حکومت دو ارب تک خرچ کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے میں 11 سو چائنیز گاڑیاں شامل ہوں گی ،ابتدائی طور پر الیکٹرک ٹیکسی سروس لاہور میں ہی آپریشنل ہوگی۔بلال اکبر خان کے مطابق لاہور میں 18 مقامات پر چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے گیے ہیں جبکہ چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…