جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

datetime 13  اگست‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)مختلف عوامل کے باعث بدھ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری معاشی اصلاحات سے مالیاتی استحکام سے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی صلاحیت ملنے، ترسیلات زر کی آمد میں اضافے اور بیرونی دنیا کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دلچسپی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافے سے معیشت پر اعتماد مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مثبت سینٹیمنٹس کے باعث کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

موڈیز کی جانب سے پاکستان کی آٹ لک کو “مستحکم” قرار دیے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 44پیسے کی کمی سے 281روپے 97پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔ لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19پیسے کی کمی سے 282روپے 22پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 284روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستحکم زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی نظم و ضبط کی بدولت ریٹنگ اپ گریڈنگ کا باعث بنی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت پر عالمی اداروں کی مثبت رائے سامنے آئی ہے جبکہ جاری اصلاحات پروگرام نے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…