اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے 15 اگست کو صوبے کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے آج جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 15 اگست بمطابق 20 صفر 1447 ہجری چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالج بند رہیں گے
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ 28 نومبر 2024 کو اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔