اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ضلع سجاول کی انتظامیہ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے سالانہ عرس کے موقع پر 12 اگست (منگل) کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس روز تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور مقامی سرکاری محکمے بند رہیں گے۔
عرس کی افتتاحی تقریب صوبائی وزیر زکوٰۃ، عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی انجام دیں گے۔ عرس کے دوران مذہبی، روحانی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں بڑی تعداد میں عقیدت مند اور زائرین شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ صوفی شاہ عنایت شہید سندھ کے ممتاز صوفی شاعر، درویش اور عوامی حقوق کے ترجمان سمجھے جاتے ہیں۔ ان کا پیغام امن، محبت، اخوت اور سماجی انصاف پر مبنی تھا، جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے