اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وطن عزیز میں گزشتہ دو سے تین سال کے دوران 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، بدعنوانی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس بات کا انکشاف پروگرام خبر کے میزبان محمد مالک نے اپنی رپورٹ میں کیا انہوں نے بتایا کہ جون جولائی میں ایک بڑی شخصیت نے میٹنگ کی جس میں 2 ہزار ارب روپے کرپشن کا بتایا گیا۔مذکورہ بڑی شخصیت نے ہدایت دی کہ ان لوگوں کی فہرستیں بنائیں جن لوگوں نے بہت زیادہ کرپشن کی ہو۔رپورٹ کے مطابق ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بیورو کریٹس، سیاستدانوں اور ٹھیکیداروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔
اس سلسلے میں فیٹف سیل متحرک ہوگیا ہے اور ایجنسیوں کو ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے، اس کے علاوہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کچھ بیورو کریٹس ایس آئی ایف سی کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔محمد مالک نے مزید بتایا کہ اب بڑے فیصلے کرلیے گئے ہیں، سب سے پہلی ترجیح 500 ارب روپے کی ریکوری ہوگی۔