منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک

datetime 7  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں جوئے اور آن لائن سٹے بازی کو فروغ دینے والے پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 184 ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کو بلاک کر دیا ہے۔قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے پیش کیے گئے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سلسلے میں پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں ایسے پلیٹ فارمز تک رسائی کو بند کیا ہے جو آن لائن جوا یا بیٹنگ فراہم کر رہے تھے۔

تحریری جواب میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پی ٹی اے صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کا مجاز ہے، تاہم ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنا اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق، سرکاری جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ تمام حکومتی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی کمپنی یا آن لائن سروس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کریں جو شرط لگانے یا جوئے کی سرگرمیوں میں ملوث ہو۔کابینہ ڈویژن نے اعتراف کیا کہ آن لائن غیر قانونی مواد کے مکمل خاتمے کے لیے پی ٹی اے کو درکار قانونی اختیارات محدود ہیں، اور مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی ناگزیر ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…