ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

آزادی اظہار کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا: پی ٹی اے کی سخت وارننگ

datetime 6  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض مواد کی اشاعت و ترویج پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ایک بیان میں اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ آزادی اظہار ایک بنیادی حق ضرور ہے، لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اسے قانون شکنی، مذہبی دل آزاری، یا فحاشی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جائے۔پی ٹی اے کے مطابق ایسے افراد جو مذہبی شخصیات کی توہین، مذہبی جذبات کو مجروح کرنے یا توہینِ مذہب جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف ملکی قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، قومی اداروں، بالخصوص افواجِ پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانا بھی ایک سنگین جرم ہے۔

اتھارٹی نے اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں، فحش مواد اور غیر اخلاقی بیانیے کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے، جس سے معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے اور سماجی ہم آہنگی خطرے میں پڑ رہی ہے۔پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ ایسے عناصر جو آزادی اظہار یا سوشل ایکٹیوزم کے نام پر جھوٹے بیانیے پھیلاتے ہیں، ان کے خلاف ‘پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ’ 2016 (پیکا) کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ڈیجیٹل نظم و ضبط قائم رکھنے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پیکا کے تمام قوانین کو مؤثر طریقے سے نافذ کرے گی۔ کسی بھی قسم کی غیر قانونی ڈیجیٹل سرگرمی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…