بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

datetime 6  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 8 اگست تک ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب (مرالہ، خانکی، قادرآباد) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقوں) میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر تیز بہاؤ اور سوات و پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں فی الحال نچلے درجے کا بہاؤ ہے لیکن آئندہ دنوں میں یہ درمیانے درجے تک پہنچ سکتا ہے۔مون سون بارشوں کے باعث گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔ تربیلا ڈیم 94 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکا ہے۔این ڈی ایم اے نے شہری علاقوں، خصوصاً شمال مشرقی و وسطی پنجاب میں نکاسی آب کے لیے متعلقہ اداروں کو ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے اجتناب کریں۔ مقامی انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…