منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور: چینی شہری کی چوری شدہ کروڑوں روپے کی رقم میں خورد برد کا انکشاف، ایس ایچ او سمیت سات اہلکار معطل

datetime 4  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور میں مقیم ایک چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوروں کو گرفتار کیا اور بھاری رقم برآمد کی، مگر بعد میں انکشاف ہوا کہ پوری رقم متاثرہ شہری کو واپس نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ تھانہ ڈیفنس کے ایس ایچ او علی حسن اور اس کی ٹیم نے برآمد شدہ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے میں سے صرف 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہی چینی شہری کے حوالے کیے، جب کہ باقی 60 لاکھ روپے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

متاثرہ فرد کی جانب سے شکایت سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی ڈیفنس بانو نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف محکمانہ رپورٹ مرتب کروا دی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص نے پولیس پر عدم اعتماد اور تفتیش کے غیر شفاف عمل پر اعتراض اٹھایا، جس کے بعد اندرونی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ اہلکاروں نے ملی بھگت سے رقم میں خرد برد کی، جس پر ان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…