ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے ایران سے متصل کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے

datetime 16  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے ایران کے ساتھ بلوچستان میں موجود بعض سرحدی مقامات کو سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بلوچستان کے اضلاع پنجگور، گوادر اور کیچ میں واقع سرحدی کراسنگ پوائنٹس کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پنجگور نے بتایا ہے کہ ایران سے متصل چیدگی اور جیرک پروم پوائنٹس پر ہر قسم کی آمد و رفت پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان پوائنٹس سے ایندھن کی ترسیل بھی مکمل طور پر روک دی گئی ہے، اور عوام کو غیر ضروری سرحدی نقل و حرکت سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گوادر میں بھی گبد-کلاتو 250 سرحدی راہداری بند کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے ضلعی دفاتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

دریں اثناء، ضلع کیچ کے علاقے ردیگ مند بارڈر پر بھی سرحدی راہداری کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق، یہ فیصلہ ایران میں موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

مزید برآں، ایران اور پاکستان کے درمیان فضائی راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے، اور وزارت داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایران کا سفر نہ کریں۔

تاہم، ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر پر حالات معمول کے مطابق ہیں۔ ذرائع کے مطابق تفتان میں دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں اور لوگوں کی آمد و رفت بھی برقرار ہے۔ تفتان میں اس وقت کوئی زائر موجود نہیں ہے، اور وہاں سیکیورٹی صورت حال قابو میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…