واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آنے والے ہفتوں میں یکطرفہ محصولات کی شرحوں کے بارے میں اپنے تجارتی شراکت داروں کو مطلع کرنے کے ارادے کے اعلان کے بعد جمعرات کو ڈالر تین سالوں میں اپنی کم ترین سطح پر آ گیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی شرح مبادلہ مارچ 2022 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 2:50 بجے (جی ایم ٹی )کے قریب یورو کے مقابلے میں ڈالر 0.86 فیصد کم ہوا۔بڑھتی ہوئی توقعات کہ فیڈرل ریزرو اس سال شرح سود میں کمی کرے گا اور ٹیرف پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ڈالر پر دبا بڑھ گیا۔ عالمی تجارت کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس ہفتے امریکہ اور چین کے معاہدے پر تفصیلات کی کمی نے مارکیٹ کے جذبات کو ٹھنڈا کیا اور سرمایہ کاروں کو ڈالر فروخت کرنے پر آمادہ کیا۔