اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کی قیمتوں میں 14 لاکھ روپے تک کااضافہ ،عوام کے لیے بری خبر آگئی

datetime 12  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 26-2025کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 18فیصد کرنے کی تجویز کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10سے 14لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے ٹیکس کی موجودہ شرح 8.5فیصد تھی سے بڑھا کر 18فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔پاک وہیلز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگر یہ تجویز نافذ ہوتی ہے تو مختلف ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 10لاکھ سے 14لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔گاڑیوں میں جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے نے آٹو مینوفیکچررز اور ممکنہ خریداروں دونوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، ہائبرڈ گاڑیاں جنہیں اکثر ایندھن کی بچت اور ماحول دوست آپشن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے نئے ٹیکس نظام کے تحت نمایاں طور پر مہنگی ہوجائیں گی۔آٹو انڈسٹری کے ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ یہ اقدام ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ کو کم کر سکتا ہے اور ملک کی ماحول دوست گاڑیوں پر منتقلی کے عمل کی رفتار کو سست کر سکتا ہے



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…