اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں

datetime 11  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کیے جانے والے بجٹ میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بجٹ میں یوٹیوبرز، فری لانسرز، نان فائلرز اور ریٹیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ نان فائلرز پر مزید سختیاں بھی متوقع ہیں۔

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہو گا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ، فنانس بل 2025 اور دیگر مالیاتی دستاویزات ایوان میں پیش کریں گے۔ بجٹ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کیا جا چکا ہے۔

بجٹ کے مجوزہ خدوخال کے مطابق حکومت کا مجموعی آمدنی کا ہدف 19 ہزار 298 ارب روپے ہو سکتا ہے، جس میں ٹیکس آمدن کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے اور نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 5 ہزار 167 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

بجٹ کی نمایاں مالی ترجیحات:
بجٹ خسارہ: جی ڈی پی کے 5 فیصد کے برابر یعنی 6 ہزار 501 ارب روپے

غیر ترقیاتی اخراجات: 16 ہزار 286 ارب روپے

سود کی ادائیگی: 8 ہزار 207 ارب روپے

دفاعی بجٹ: 2 ہزار 550 ارب روپے

سول حکومت کے جاری اخراجات: 971 ارب روپے

سبسڈی: 1 ہزار 186 ارب روپے

پینشن: 1 ہزار 55 ارب روپے

ٹیکس اصلاحات اور نئی تجاویز:
یوٹیوبرز، آن لائن فری لانسرز اور ریٹیل کاروبار کرنے والوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کی تجویز

نان فائلرز پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز

بینک سے 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد

ڈیجیٹل ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر کوئی اضافی چارجز نہیں، لیکن نقد ادائیگی پر 2 روپے فی لیٹر اضافی چارج تجویز

کاربن لیوی کی نئی شرح 2.5 فیصد عائد کیے جانے کی تجویز

پیٹرولیم لیوی 78 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کا منصوبہ، جس سے 1300 ارب روپے جمع ہونے کا امکان

ترقیاتی منصوبے:
وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے 1 ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

N-5 شاہراہ کی تعمیر کے لیے 120 ارب روپے مختص

ریاستی ملکیتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 355 ارب روپے کا بجٹ تجویز

صوبوں کا حصہ:
وفاق سے صوبوں کو 8 ہزار 206 ارب روپے کی منتقلی کی جائے گی

صوبائی ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 3 ہزار 300 ارب روپے

تنخواہیں اور پنشن:
گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس

تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی تجویز

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تشکیل میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کی شرائط کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ مالی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور عالمی مالیاتی ادارے کی حمایت حاصل رہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…