اتوار‬‮ ، 15 جون‬‮ 2025 

نان فائلرز کیلئے بڑی مشکل، بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز

datetime 10  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز رپورٹ) حکومت کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف مزید سخت اقدامات زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایسی تجاویز سامنے آئی ہیں جن کے تحت نان فائلرز پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

مزید یہ کہ نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانا مہنگا ہو سکتا ہے۔ 50 ہزار روپے یا اس سے زیادہ کی رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اگرچہ موبائل فون کی سمز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز کو بند نہیں کیا جائے گا، لیکن نان فائلرز کے لیے گاڑیاں یا جائیداد خریدنے پر پہلے سے موجود پابندیاں برقرار رہیں گی۔ ساتھ ہی، ایسے افراد مالیاتی لین دین جیسے بڑے ٹرانزیکشنز بھی نہیں کر سکیں گے۔

نان فائلرز کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور میوچل فنڈز میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام سے نان فائلر کی کیٹیگری کو ختم کرنے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

ادھر پوائنٹ آف سیل (POS) نظام میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے سزاؤں میں بھاری اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق POS مشین سے ٹیکس چوری کرنے والوں پر جرمانہ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، اگر کوئی کاروبار کیش ادائیگی کے لیے خفیہ طور پر مختلف قیمتیں مقرر کرے گا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت نان فائلرز کے خلاف قانونی ایکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…