اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے معیشت میں بازی پلٹ دی، ایمرجنگ پاکستان، دنیا کا اعتراف

datetime 4  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے معیشت میں بازی پلٹ دی اور دنیا نے ایمرجنگ پاکستان کا اعتراف کرلیا ہے، جس پر عالمی اور مقامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیز نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور قومی نجی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی معاشی میدان میں بہتری کا اعتراف کرلیا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ مضبوط اصلاحات کے ساتھ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اسی طرح آئی ایف سی نے رپورٹ کیا کہ پاکستان میں طویل المدتی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی نے کہا کہ ہر سال دو ارب ڈالر پاکستان کو دیں گے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے معاشی بہتری پر پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر بی پازیٹو کی، موڈیز نے بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری پر پاکستان کا آؤٹ لک مثبت کیا۔اپسوس کے سروے میں بتایا گیا کہ صارفین کا اعتماد اور توقعات کا انڈیکس 6سال کی بلند سطح پر ہے، پی ڈبلو سی نے کہا کہ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹوز کی ملکی ترقی کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔پی ڈبلیو سی کے مطابق49فیصد سے بڑھ کر 85چیف ایگزیکٹوز ملکی ترقی کے حوالے سے پرامید ہیں۔

او آئی سی سی آئی نے بتایا کہ بزنسں کانفیڈنس انڈیکس میں بڑا جمپ آیا جو 5سے بڑھ کر 11فیصد ہوگیا ہے۔گیلپ سروے میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کے اشارے واضح ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…