لاہور( این این آئی)اوگرا نے ماہ جون کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈ کی قیمت میں55 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں210روپے کمی کردی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 3921روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے، اب ایل پی جی 245روپے فی کلوکی جگہ241روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر2893روپے کی جگہ2838روپے، کمرشل سلنڈر11130 روپے کی جگہ10920روپے میں دستیاب ہوگا۔















































