بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑےاضافے کی تیاری

datetime 31  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے فیس میں اضافے کی تجاویز حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔ تجاویز کے مطابق:

1000 سی سی تک گاڑیوں کی فیس 1200 سے بڑھا کر 5000 روپے،
1000 سے 1800 سی سی تک کی فیس 2000 سے بڑھا کر 11000 روپے،
1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 8000 سے بڑھا کر 22000 روپے،
جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں (HTV) کی فیس 4000 سے بڑھا کر 11000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں بھی اضافے پر غور جاری ہے، جس کا اعلان بجٹ پیشی کے وقت متوقع ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ گاڑی خریدنا پہلے ہی مشکل ہے، اب فیسوں میں اضافہ مزید بوجھ کا باعث بنے گا۔ آٹو انڈسٹری کے ماہرین نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے گاڑیوں کی فروخت اور مینوفیکچرنگ متاثر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ مالیاتی نظم قائم رکھنے اور جعلی رجسٹریشن کی روک تھام کے لیے یہ اقدام ضروری ہے، تاہم حتمی منظوری کابینہ اور بجٹ اجلاس میں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…