پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

500,000 روپے کمانے کا سنہری موقع ، ایف بی آر کی نئی زبردست سکیم !

datetime 30  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نیا اقدام متعارف کرا دیا، جس کے تحت عوام کو پانچ لاکھ روپے تک کے انعامات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر نے “کسٹمز کمانڈ فنڈ” کے نام سے ایک نیا فنڈ قائم کیا ہے، جس کا مقصد انسداد اسمگلنگ کے لیے درکار وسائل اور سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ فنڈ لاجسٹک سپورٹ، ٹیکنیکل آلات اور دیگر آپریشنل ضروریات کو پورا کرے گا۔

ایف بی آر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو کوئی بھی اسمگلنگ سے متعلق درست اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرے گا، اسے 500,000 روپے تک انعام دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو اسمگلنگ کے خلاف مہم میں شریک کرنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ، ایسے کسٹم افسران جو اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں، انہیں بھی خصوصی مراعات دی جائیں گی تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔یہ حکمت عملی نہ صرف غیر قانونی تجارت کو روکنے میں مدد دے گی بلکہ قانونی کاروبار کی حفاظت، شفاف تجارتی ماحول کی ترویج اور قومی ریونیو میں بہتری لانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…