ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

کراچی سے اوکاڑہ جاتے ہوئے سولر پلیٹس سے بھرا کنٹینر سکھر کے قریب لوٹ لیا گیا

datetime 30  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی سے اوکاڑہ بھیجا جانے والا سولر پلیٹوں سے لدا کنٹینر دو دن بعد شکارپور کے ٹول پلازہ کے قریب خالی حالت میں کھڑا ہوا ملا، جب کہ کنٹینر کے دونوں ڈرائیور لاپتہ ہیں۔متاثرہ تاجر کے مطابق جمعے کو کراچی سے 720 سولر پلیٹس پر مشتمل کنٹینر روانہ کیا گیا تھا، جس میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء موجود تھیں۔ تاہم ہفتے کی شب اچانک ڈرائیوروں کے موبائل فون بند ہو گئے، جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔

پیر کے روز اطلاع ملی کہ کنٹینر شکارپور ٹول پلازہ پر کھڑا ہے۔ تاجر جب وہاں پہنچا تو اسے کنٹینر مکمل طور پر خالی ملا جبکہ دونوں ڈرائیور غائب تھے۔ واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی، تاہم ابتدائی طور پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔شکارپور کے تھانہ فوجداری کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کا آخری سگنل ضلع خیرپور کے علاقے گمبٹ میں ملا، لہٰذا وقوعہ کی اصل جگہ وہی تصور کی جائے گی اور قانونی کارروائی بھی وہیں کی جائے گی۔تاجر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ منظم واردات ہو سکتی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور لاپتہ ڈرائیوروں کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…