اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

حکومتی ادارے سوئی نادرن کے نادہندہ نکلے

datetime 29  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)سرکاری ادارے سوئی ناردرن واجبات میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے، سوئی ناردرن کی جانب سے ادائیگی کیلئے اداروں کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سوئی نادرن نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے بقایاجات ادا کریں تاکہ مزید قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ نادہندگان کو اپریل 2025کے دوران حتمی نوٹسز بھی بھیجے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں پر مجموعی طور پر اربوں روپے کے واجبات واجب الادا ہیں جن میں وفاقی ہسپتالوں کے ذمے 183.62ملین روپے، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کے 106.08ملین روپے، اور پنجاب کے ہسپتالوں کے 1.1228بلین روپے شامل ہیں۔تینوں صوبوں کے ہسپتالوں پر مجموعی طور پر 1.4125بلین روپے کا واجب الادا رقم ہے۔اسی طرح وفاقی پولیس پر 141.5ملین روپے اور دیگر پولیس اداروں پر مجموعی طور پر 499.7ملین روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔

اس کے علاوہ سی ڈی اے پر بھی 251.2ملین روپے کے واجبات ہیں۔سوئی ناردرن نے سرکاری اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر واجبات کی ادائیگی فوری طور پر نہ کی گئی تو کمپنی قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے، جس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ کمپنی نے سرکاری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت ادائیگی کر کے مسائل سے بچیں اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں،ملین روپے واجب الادا ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…