اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حالیہ ہفتے میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی گراوٹ دیکھی گئی، جس کی تفصیلات پاکستان ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں پیش کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 22 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1,413 روپے رہی، جو کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.37 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، جہاں فی بوری کی اوسط قیمت 1,428 روپے برقرار رہی، جو گزشتہ ہفتے کی قیمت کے برابر ہے۔رپورٹ میں مختلف شہروں کی تفصیلی قیمتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔
شمالی شہروں میں اسلام آباد میں سیمنٹ فی بوری 1,402 روپے، راولپنڈی میں 1,386، گوجرانوالہ میں 1,449، سیالکوٹ میں 1,420، لاہور میں 1,464، فیصل آباد میں 1,400، سرگودھا میں 1,398، ملتان میں 1,416، بہاولپور میں 1,450، پشاور میں 1,402 جبکہ بنوں میں سب سے کم 1,360 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔جنوبی شہروں میں کراچی اور بنوں میں یکساں طور پر فی بوری قیمت 1,360 روپے رہی، حیدرآباد میں 1,399، لاڑکانہ میں 1,416، سکھر میں سب سے زیادہ 1,500 روپے، کوئٹہ میں 1,450 اور خضدار میں سیمنٹ کی قیمت 1,443 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔یہ اعداد و شمار ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتے ہیں، کیونکہ سیمنٹ کی قیمتیں عموماً تعمیراتی لاگت پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔